04 April 2017 - 12:07
News ID: 427288
فونت
حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور :
قائد انقلاب اسلامی کے ہندوستان میں نمائندے نے کہا : امت مسلمہ کی یکجہتی اور اتحاد کے تحفظ کے لئے انتہا پسندانہ اقدامات کو دور کرنا چاہیے ۔
حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے گزشتہ روز ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتحاد کانفرنس کے موقع پر مسلمانوں کے اتحاد کو عالم اسلام کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے تاکید کی : تکفیری اور انتہاپسند عناصر مسلم امہ کی وحدت کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔ جس کا مقابلہ تمام مسلمانوں کو مل کر کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : امت مسلمہ کی یکجہتی اور اتحاد کے تحفظ کے لئے انتہا پسندانہ اقدامات کو دور کرنا چاہیے ۔ اس وقت عالم اسلام کی اہم ضرورت اتحاد ہے جو ہر زمانہ سے زیادہ اس وقت ضروری ہے ۔

ہندوستان میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندے نے بیان کیا : سیاستدانوں، طالب علموں اور علماء کرام کی اکثریت نے مسلم امہ کی وحدت کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : نئی دہلی میں منعقدہ اتحاد کانفرنس، اتحاد عالم اسلام اور کشمیری عوام کے اتحاد کی طرف ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔

قائد انقلاب اسلامی کے نمائندہ نے کہا : ایمان، سائنس، اتحاد، منیجمنٹ اور قیادت ملکوں کی ترقی کے لئے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں اور اس عناصر کے بغیر ملک میں کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہوسکتی۔

حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی نے گزشتہ 38 برسوں میں ایرانی حکومت اورعوام کی یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) عالم اسلام کے ما بین وحدت اور اسلامی بیداری کےعلمبردار تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندوستان کے پاتخت نئی دہلی میں اتحاد مسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان کے مشہور علماء و دانشوروں نے شرکت کی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۹/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬