04 April 2017 - 17:05
News ID: 427304
فونت
ہندوستانی حکومت نے میانمار سے آئے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روہنگیا مسلمانوں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے میانمار سے آئے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ پانچ سے سات سال کے دوران چالیس ہزار روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بھارت آئے جو جموں سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

حکومت نے فارنرز ایکٹ کے تحت ان کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف جموں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی تعداد کا اندازہ ساڑھے پانچ ہزار سے گیارہ ہزار تک ہے۔ بھارت میں ہزاروں روہنگیا مہاجرین قانونی طور پر بھی مقیم ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬