‫‫کیٹیگری‬ :
05 April 2017 - 13:39
News ID: 427313
فونت
صدر حسن روحانی:
صدرمملکت حسن روحانی نے روس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کے نام تعزیتی پیغام میں صدر حسن روحانی نے سن پیٹرز برگ کے میٹرو اسٹیشنوں میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 

صدر حسن روحانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کی بیخ کنی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ صدر نے یہ بات زور دے کہی ہے کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر ٹھوس عزم اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

صدر نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ دہشت گردی کے فکری اور نظریاتی جڑوں کو خشک کرنے کی ضرورت ہے .

صدر مملکت نے ایک بار پھر تہران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز روس کے شہر سن پیٹرز برگ کے میٹرو اسٹیشنوں میں ہونے والے دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے تھے۔/۹۸۸/ ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬