07 April 2017 - 23:11
News ID: 427359
فونت
علامہ سید ناظر عباس تقوی:
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر نے کہا : کراچی کا امن و امان بحال کرنے میں اے ڈی خواجہ کا کردار بہت اہم رہا ہے ۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر شہر کراچی میں سیاسی رسہ کشی کا کھیل شروع ہو گیا ہے، جس سے شہر کراچی کا امن و امان متاثر ہو سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات انتہائی افسوسناک ہیں، اے ڈی خواجہ ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہیں، کراچی کا امن و امان بحال کرنے میں اے ڈی خواجہ کا کردار بہت اہم رہا ہے، ایسے شخص کو سیاسی رشہ کشی کے تحت ہٹھانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے شرپسندوں اور دہشتگردوں کہ حوصلے بلند ہونگے، لہٰذا ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کی حیثیت سے کام کرنے دیا جائے اور اس محاذ آرائی کے سلسلے کو بند کیا جائے، تاکہ دہشتگرد عناصر کسی بھی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬