07 April 2017 - 22:05
News ID: 427364
فونت
عراقی فوج نے شمالی عراق میں مغربی موصل کے مزید تین علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے نینوا کے آپریشنل کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے جمعے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے مغربی موصل میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الریحانیہ القدیمہ، الریحانیہ الجدیدہ اور غزیلو نامی تین قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

انھوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ان علاقوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچانے کے علاوہ ان تینوں علاقوں سے ان کا مکمل صفایا کرتے ہوئے ان علاقوں کی عمارتوں پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی انّیس فروری کو شروع کی ہے اور اب تک وہ بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬