07 April 2017 - 22:55
News ID: 427365
فونت
سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر نے کہا : آل سعود کا جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔
 فوجی اتحاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک وہابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آل سعود کا جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہر نوشہرہ میں وہابی تنظیم جمعیت علماء اسلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ آل سعود کا جو دشمن ہوگا سعودی عرب کا فوجی اتحاد اس کا مقابلہ کرےگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دیا ہے اور یہ اتحاد امریکہ اور اسرائیل کے بجائے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بنایا گيا ہے کئی اسلامی ممالک نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو امریکی اور اسرائیلی فوجی اتحاد قراردیا ہے اور اس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی رعب کے مذہبی امور کے وزير اور امام کعبہ آجکل پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ یمن کے خلاف جنگ میں شرکت کے لئے وہابی مزدوروں کو بھرتی کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬