روسی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں دو ٹوک الفاظ میں امریکہ کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قرار دے دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ٹیلی فون پر گفتگو میں دو ٹوک الفاظ میں امریکہ کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیدیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف واضح الفاظ میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ شام میں دہشت گردی کا کھیل کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے علاقائی اور عالمی خطرات پیدا ہورہے ہیں جبکہ شامی حکومت پر کیمیائی حملے کا الزام حقیقت کے بالکل منافی ہے کیونکہ شام کے کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کی نگرانی میں پہلے ہی ختم کئے جاچکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے