رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے بزرگ رہنماعلامہ شیخ محمد بلال سمائری کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت پر رہا کردیا گیا،علامہ شیخ بلال سمائری کی سینٹرل جیل گلگت سے رہائی کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی، صوبائی رہنما ڈاکٹر علی گوہر ، غلام عباس اور دیگر نے پھولوں کے ہار پہناکر ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق دو برس قبل یمنی مسلمانوں پر آل سعود کے وحشیانہ مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے کے جرم میں بدنیتی پر مبنی درج ایف آئی آرکے نتیجے میں پہلے ایم ڈبلیوایم کے رہنما عارف قنبری ،غلام عباس، مطہر عباس اور آئی آیس اوکے ڈویژنل صدر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسی مقدمے میں نامزد علامہ بلال سمائری کی گرفتار تین روز قبل عمل میں آئی تھی ۔
واضح رہے کہ علامہ بلال سمائری اس بے بنیاد مقدمے میں نامزد ایم ڈبلیوایم کے آخری رہنما تھا جن کی گرفتاری کے بعد ضمانت عمل میں آئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/