09 April 2017 - 16:53
News ID: 427395
فونت
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےمصر کے شہر طنطا میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مصری صدر اور متاثرہ افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
پوتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےمصر کے شہر طنطا میں  وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مصری صدر اور متاثرہ افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔

روسی صدر نے عیسائیوں کی مذہبی تقیرب پر حملے کو بہیمانہ اور سفاکانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد عوام کو ڈرانا نہیں بلکہ مختلف مذاہب کے درمیان تفرقہ اور اختلاف پیدا کرنا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے کی اجازہ نہیں دی جائؤے گی۔روسی صدر نے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬