09 April 2017 - 22:06
News ID: 427401
فونت
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم :
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگ شام میں زخمی ہونے والے مسلح افراد اور دہشت گردوں کے معالجے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
بنیامین نتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے اتوار کے روز اپنی کابینہ کے اجلاس میں شام پر امریکہ کے میزائل حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، شام میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے مسلح افراد کا علاج و معالجہ جاری رکھے گا۔

اسرائیلی فوج کے دو سو دسویں ڈویژن کے طبی افسر تومر کولر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں گذشتہ چار برسوں سے شام میں زخمی ہونے والے مسلح افراد کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے طبی مراکز میں دو ہزار چودہ سے اب تک دو ہزار آٹھ سو مسلح افراد کا علاج و معالجہ ہو چکا ہے۔

شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے سے صیہونی حکومت کا مقصد مزاحمت کا خاتمہ کرنا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬