رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں راوی روڈ پر مرکز جمعیت اہلحدیث میں "علماء کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب نے کہا ہے کہ میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اہلحدیث لوگوں میں ہوں، یہ اہلحدیث ہی ہیں جو قرآن سے وابستہ ہیں اور اہلحدیث ہی سچا مذہب ہے۔
امام کعبہ نے کہا کہ ان کیلئے رسول اللہ (ص) نے فرمایا تھا کہ حدیث سے محبت سے ان کے چہرے روشن ہوں گے، دعا ہے جس طرح ہم یہاں جمع ہیں اسی طرح جنت میں بھی جمع ہوں۔
امام کعبہ نے کہا کہ مسلمانوں کی عزت و شرف قرآن مجید کی وجہ سے ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحابہ کے دور سے لے کر آج تک سچی دعوت دینے والوں کو تکلیفیں دی گئیں،آج بھی حق کی بات کرنیوالے مسائل کا شکار ہیں۔
امام کعبہ نے کہا کہ ہمارے لئے خوشخبری ہے کہ حدیث کو پسند کرنیوالے متحد ہیں، اسلام کیلئے بہت لوگ ہیں لیکن حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستانیوں کا کردارمثالی ہے۔
امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان میں سب سے زیادہ اسلام سے محبت کرنیوالے موجود ہیں، جو وحی سے محبت کرتا ہے وہی اللہ کا محبوب بنتا ہے، سعودی حکومت اور عوام پاکستان کے شکر گزارہیں، دعا ہے اللہ آپ کو ہر شر سے بچائے۔
امام کعبہ نے کہا کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مجھے خوشی ہوئی کہ پاکستانی حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جان دینے پر بھی تیار ہیں۔
امام کعبہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکمرانوں سے بہت محبت ملی دعا ہے، اللہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلائے، برکتوں سے نوازے، سنت کا نور ختم کرنیوالوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ امام کعبہ نے اپنی گفت و گو میں اہلحدیث کے علاوہ سبھی کے اسلام کو سچا نہیں مانا ہے اور پوری دنیا اس سے با خبر ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے والا سعودی عرب ہے جو قرآن کریم کے صریح حکم کے خلاف ورزی کرتے ہوئے صہیونی یھودی سے دوستی کی ہے اور اس کا آل کار ہے ۔ اور سعودی عرب نے تو کھلے عام داعش کی حمایت کا اعلان بھی کر چکا ہے
قابل ذکر ہے کہ آج بھی آل سعود کے زیر نظر ہزاروں پاکستانی تہ تیغ کئے جاتے ہیں اس وقت یہ پاکستانی مسلمان اور دوست نہیں ہیں اور جب ان کو اپنی تحفظ کے لئے پاکستانیوں کی ضرورت ہوتی ہے تو فورا پاکستان آ دھمکتے ہیں اور جھوٹی محبت کا دعوا کر کے نادان مسلمانوں کو بہکا کر اپنی حفاظت کے لئے پاکستانیوں کی انمول جان کی قربانی حاصل کرتے ہیں ۔
/۹۸۹/ف۹۴۰/