12 April 2017 - 14:02
News ID: 427454
فونت
حسین دهقان:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ شام پر اس کے حملے کی تکرار کی صورت میں اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ شام میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔
جنرل حسین دھقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ شام پر اس کے حملے کی تکرار کی صورت میں اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ شام میں دہشت گردی کے خلاف  مشترکہ کارروائی جاری رہےگی۔

ایران کے وزير دفاع میجر جنرل دہقان نے روس کے وزیر دفاع سرگئی شویکو کے ساتھ ٹیلیفون پر شام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی عملی طور پر حوصلہ افزائی اور حمایت کررہا ہے اور دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

جنرل دہقان نے کہا کہ شام کے ایئر بیس پر حملہ کرکے امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور بدنظمی کو فروغ دے رہا ہے۔ اس گفتگو میں روس کے وزیر دفاع نے ایرانی وزير دفاع کی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرنے کے سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا  اور شام میں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے قافیہ حیات تنگ کردیا جائے گا۔

ایران اور شام کے وزرائے دفاع نے اپنے ایک اور بیان میں‌ شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے امریکیوں کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لئے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دہقان  نے اپنے شامی ہم منصب ليفٹيننٹ جنرل فہد جاثم الفريج كے ساتھ ايک ٹيلی فونی گفتگو میں شام پر امريكی جارحيت كے حوالے سے عالمی فيكٹ فائنڈنگ كميٹی كی تشكيل پر تبادلہ خيال كيا.

اس موقع پر ایران اور شام کے وزرائے دفاع نے كہا كہ ايسی كارروائيوں سے دہشت گردوں كے خلاف جنگ ميں شامی عزم اورمضبوط ارادوں پر كوئی اثر نہيں پڑے گا۔انہوں نے دہشتگردوں كے خلاف فوجی آپريشن ميں شدت اور باہمی تعاون كے فروغ پر اتفاق كيا.

ایران اور شام کے وزرائے دفاع کے مابین ٹيلی فونی گفتگو ایسے میں ہوئی ہے کہ جب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے۔

روس کے صدر ولاد یمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گزشتہ ہفتے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے کیونکہ امریکا جھوٹے الزام لگا کر شام کے صدر بشار الاسد کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایران، روس اور شام کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز ماسکو کا دورہ کریں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬