12 April 2017 - 13:43
News ID: 427449
فونت
پاکستان کے شہر ملتان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے ۷ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
وھابی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر ملتان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کرکے 7 وہابی دہشت  گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جن میں حنیف اللہ، نصراللہ، مجاہد اللہ، باغی خان، روح اللہ، اسماعیل اور شفیق خان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹو نیٹو اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد ملتان کے سویرا چوک پر مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬