‫‫کیٹیگری‬ :
12 April 2017 - 16:49
News ID: 427461
فونت
مدرسہ حجتیہ کے مدیر نے خبردی:
حجت الاسلام حسینی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ پوری دنیا تک اسلامی معارف کا پہونچانا جامعه المصطفی العاملیه کے اھداف میں سے ہے کہا: جامعه المصطفی العالمیه میں ایک سو سے زیادہ ممالک کے طلاب زیر تعلیم ہیں ۔
جامعه المصطفی العالمیه کے طلاب

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جامعه المصطفی العالمیه سے متعلق مدرسہ حجتیہ کے بعض طلاب نے آج ظھر کے وقت سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

مدرسہ حجتیہ کے مدیر حجت الاسلام سید کمال حسینی نے اس ملاقات میں موجود طلاب کی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 200 سے زیادہ طلاب ملاقات کی غرض سے تشریف لائے ہیں کہا: جامعه المصطفی العامیه کی تشکیل انقلاب اسلامی کی برکتوں کا نتیجہ ہے ، اس حوزوی مرکز میں ایک سو سے زیادہ ممالک کے طلاب زیر تعلیم ہیں ، اس مرکز کے تمام مسئولین ، اساتذہ اور بزرگان کی یہ کوشش ہے کہ انہیں پختہ اور انقلابی عالم دین بنا کر معاشرے کے حوالے کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: معارف قرآن کریم، اهل بیت اطھار(ع) اور انقلاب اسلامی کی تبلیغ تمام چیزوں پر مقدم ہے ، ہم اس مرکز میں شیخ زکزکی کہ جنہیں دنیا میں انقلاب اسلامی کا بہترین مبلّغ سمجھا جاتا ہے ، جیسے علماء کی تربیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ افراد  اسلامی معارف کے نشر کرنے اور دین اسلام کی تبلیغ میں مناسب قدم اٹھا سکیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۲۶۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬