![الیکشن](/Original/1396/01/23/IMG08434135.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی کے حکم سے ، کل منگل کی صبح سے صدارتی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کی کاروائی شروع کی گئی ۔
وزارت داخلہ میں 5 روز تک صدارتی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کئے جائیں گے ۔
ایران کے بارہویں صدر جمھوریہ الیکشن پروگرام کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :
۱۱ اپریل سن ۲۰۱۷ عیسوی ، صدارتی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کی کاروائی کا آغاز ۔
۱۱ سے لیکر ۱۳ اپریل تک گورنر ہاوس میں ایگزیکٹو کونسل کی تشکیل ۔
۱۱ سے لیکر ۱۵ اپریل ، پانج دن کی مدت تک صدارتی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کا اغاز ۔
۱۶ سے ۲۰ اپریل تک امیدواروں کی صلاحیتوں کے سلسلے میں تحقیقات کا آغاز ۔
۲۰ سے ۲۵ اپریل تک گارڈین کونسل کی جانب سے امیدواروں کی صلاحیتوں کے تحقیقاتی مراحل کی انجام دہی کے حوالے سے تاریخ میں تمدید ۔
۲۶ اور ۲۷ اپریل کو وزارت داخلہ کی جانب سے معینہ امیدواروں کے اسماء گرامی کا اعلان ۔
۲۸ اپریل سے ۱۷مئی تک امیدواروں کی تبلیغات کا آغاز ۔
۱۸ مئی سے تبلیغات بند کئے جانے کی تاکید ۔
۱۹ مئی کو الیکشن اور پولینگ بوتھ پر ووٹینگ کا آغاز ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۱