‫‫کیٹیگری‬ :
12 April 2017 - 16:29
News ID: 427460
فونت
حجت الاسلام حیدری کاشانی:
سرزمین ایران کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام حیدری کاشانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماه رجب، شعبان اور رمضان کو ماہ تخلیہ، تحلیہ و تجلیہ کا نام دیا گیا ہے کہا: ماہ رجب اور شعبان ، ماه مبارک رمضان میں داخل ہونے کے اذن ورود ہے ۔
حجت الاسلام محمد باقر حیدری کاشانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام محمد باقر حیدری کاشانی نے گذشتہ شب مسجد مقدس جمکران میں دعائے توسل کے پروگرام میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ماه رجب، بہار بندگی خدائے متعال کا مہینہ ہے کہا: ماہ رجب ، شیطانی اوصاف اور برے اخلاق و کردار سے خود کو پاک و صاف کرنے نیز رحمانی اخلاق و صفات سے خود کو آراستہ کرنے کا مہینہ ہے  ۔

مسجد مقدس جمکران کے مقرر نے بیان کیا: ماه رجب، شعبان اور رمضان کو ماہ تخلیہ، تحلیہ و تجلیہ کا نام دیا گیا ہے ، کہ انسان استغفار اور روزہ داری کے ذریعہ خود کو برائیوں سے دور کرتا ہے ، بندوں کا استغفار ان کی جانب سے انجام شدہ گناہوں کا تدارک ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماه رجب ، فراوانی اور الھی نعمتوں کا مہینہ ہے کہ انسان اس ماہ میں دنیا کی تمام برائیوں سے خود کو پاک و صاف کرسکتا ہے کہا: اس ماہ میں دنیا اور آخرت کی تمام اچھائیوں اور نعمتوں کے حصول کی خداوند متعال سے دعا کرنی چاہئے نیز تمام برائیوں سے نجات اور پرھیز کی التجا کرنی چاہئے ۔

طلیعہ ظهور سنٹر کے ذمہ دار نے بیان کیا: استغفار شیطان کی رگ حیات کاٹ دیتا ہے اور ماہ رجب و شعبان ، ماه مبارک رمضان میں داخل ہونے کے اذن ورود ہے ۔

انہوں نے ماہ مبارک شعبان کی فضیلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: محمد و آل محمد (ص) پر درود ان مہینوں کے مخصوص ذکر میں سے ہے ، یہ ماہ ولایت و مهدویت سے مخصوص ہے ، اس ماہ میں ہمیں مهدوی اخلاق کی جانب سے حرکت کرنی چاہئے اور پیروی اهل بیت(ع) کی کوشش کرنی چاہئے ۔

مسجد مقدس جمکران کے مقرر نے یاد دہانی کی: ابن ملجم مرادی اُن افراد میں سے تھا جو زبان اور ظاھری طور پر حضرت علی(ع) سے اظھار محبت کیا کرتا تھا ، حتی اس نے آپ نے کی شان میں اشعار بھی کہے ہیں ، مگر فقط خواہشات نفسانی کے دھوکے اور بہکاوے میں آکر آپ(ع)  کے سر پر  وہ ضربت لگائی جو حضرت(ع) کی شھادت کا سبب بنی ۔

انہوں نے مزید کہا: ولایت کا قبول کرنا بلندی کی اس چوٹی کے مانند ہے جس تک آسانی سے کوئی نہیں چڑھ سکتا ، خداوند متعال کی رضا ، نامہ اعمال میں محبت اھل بیت (ع) کی مھر اس وقت لگے گی جب محبت حضرت علی(ع) دل میں ہوگئی ، جس کے دل میں محب علی(ع)  ہوگی اس کے تمام اعمال قبول ہوں گے ۔

حجت الاسلام حیدری کاشانی نے بیان کیا: روایت میں آیا ہے کہ کسی کو بھی جنت میں جانے کی اجازت نہ ہوگی مگر یہ کہ اسے آب کوثر سے سیراب کیا جائے اور جس کے دل میں محبت امیرالمؤمنین(ع) ہوگی اسے آب کوثر سے سیراب کیا جائے گا ۔

حجت الاسلام حیدری کاشانی نے آخر میں تاکید کی: یوں تو اسلامی کتابوں میں محبت علی بن ابی طالب(ع) کے سلسلے میں بہت ساری روایتیں موجود ہیں ، ان روایات میں آیا ہے کہ آپ کے مُحِبّ پر دوزخ کی آگ حرام ہے اور آپ کے دوستدار کو قرب الھی نصیب ہوگا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۹۷

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬