12 April 2017 - 22:19
News ID: 427465
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کے بہانے تہران کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے عائد شدہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران کے خلاف انسانی حقوق سے متعلق  پابندیوں کی مدت میں توسیع پر مبنی یورپی یونین کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں یورپی یونین کا دوہرا اور سیاسی رویّہ ایک شکست خوردہ اور ناکام طریقہ کار ہے-

یورپی یونین نے انسانی حقوق سے متعلق ایران مخالف پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کو ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں حقیقت پسندانہ اور صحیح ادراک نہیں ہے اور اس نے مکمل طور پر سیاسی رویّہ اپناتے ہوئے ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں شہریوں کو حاصل حقوق سے متعلق حقائق پر اپنی آنکھیں بند  کر لی ہیں-

انہوں نے کہا کہ ایران اس قسم کی ہنگامہ آرائیوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی پروا کئے بغیر اعلی اسلامی اصولوں اور اپنے آئین کے مطابق ایرانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ترقی دینے کے راستے پر گامزن رہے گا-

یاد رہے کہ یورپی یونین، انسانی حقوق کو ایران کے خلاف ہمیشہ ایک حربے کے طور پر استعمال کرتی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کے رویّے کو ہمیشہ مسترد کیا ہے اور وہ اس کو دیگر ملکوں کے امور میں مداخلت قرار دیتا ہے-

یورپی یونین نے ایک ایسے وقت ایران مخالف پابندیوں کی مدت میں اضافہ کیا ہے جب یورپی ملکوں میں اقلیتوں اور پناہ گزینوں کے حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی جاتی ہے اور فرانس و برطانیہ جیسے ملکوں میں نسل پرستانہ رجحانات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے- 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬