رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے گذشتہ روز مسلم علماء کونسل لبنان سے ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نئے الیکشن قوانین کا معاملہ پورے ملک میں مورد بحث و گفتگو ہے کہا: نئے الیکشن قوانین کی تصویب کے حوالے سے حزب اللہ نے کافی کوشش رہی، کیوں کہ ہم اس بات کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ یہ قانون عدل و انصاف کے معیاروں پر بنایا گیا ہے اور اس سے مختلف قوموں کے نمائندوں کو پارلیمںٹ تک پہونچنے کے اسباب فراہم ہوں گے ۔
انہوں نے مزید کہا: حزب الله اس معاملہ پر تمام سیاسی پارٹیوں سے گفتگو کرنے کو تیار ہے ، کیوں کہ یہ قانون لبنان میں موجود مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر شھریوں کو ان کا مسلمہ حق دلائے گا ۔
حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے امریکا کی جانب سے حزب الله پر لگائی جانی والی پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حزب الله پر امریکی پابندیاں بے اثر ہیں اور ہماری نگاہ میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، کیوں کہ بینکوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمارا کوئی بزنس پروجیکٹ بھی نہیں ہے لہذا ہم پر یہ پابندیاں بے اثر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: اس لحاظ سے کہ ممکن ہے یہ پابندیاں دیگر شھریوں کے حق میں ضرر رساں ہوں ، حکومت لبنان سے ہماری درخواست ہے کہ ان کی مشکلات کی رسیدگی کریں نہ یہ کہ امریکا کی نیابت میں مزید ان کے لئے دشواریاں تراشیں اور ملک میں امریکی پروجیکٹ کو جامہ عمل پہنانے کی کوشش کریں ۔
شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی : امریکی پابندیوں کو ملک میں جامہ عمل پہنانے اور لوگوں کے حقوق کو نادیدہ قرار دینے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۷