رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے شمالی خراسان کے شیعہ و اہل سنت علماء کے ایک گروہ سے ملاقات و گفت و گو کی ۔
انہوں نے اس ملاقات میں بیان کیا : امام خمینی (رح) نے ہم لوگوں کو حزب اللہ کے عنوان سے تین اہم مسئلہ یعنی اسلام ناب محمدی پر ایمان و ہر طرح کے انتہا پسندی سے دوری اور صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ میں اسلامی وحدت کی طرف دعوت دی ہے ۔
مزاحمت فونٹ کے اعلی رکن نے وضاحت کی : اسلام ناب محمدی وہی اسلام ہے کہ جس نے زندگی کو معنی دی ہے اور انسان کے لئے کامیابی ساتھ لایا ہے ۔ تمام حالات میں شیعہ اور سنی کے درمیان اسلامی اتحاد اور صیہونی دشمن حکومت کے ذریعہ غصب شدہ زمین کی آزادی کے لئے غاصب حکومت کے ساتھ جنگ بہت ہی اہم مسئلہ میں شمار کیا جاتا ہے ۔
شیخ نعیم قاسم نے اس اشارہ کے ساتھ کہ تمام کامیابیاں اس تین مسائلہ سے پیدا ہوتی ہیں وضاحت کی : ایرانی قوم کی رہبر و انقلاب کے ساتھ یکجہتی سے کافی استفادہ کیا اور اس کے مطابق حزب اللہ نے لبنان قوم اور اس کے مطالبات کے لئے قدم بڑھایا ہے ۔
انہوں نے لبنان کی آزادی اور صیہونی غاصب حکومت کے مقابلہ میں کھڑے ہونے کو استحکام و جہاد و اصالت کا نتیجہ جانا ہے اور بیان کیا : ہم لوگ غاصب شدہ زمین اور قوموں کی خود مختاری واپس حاصل کرنے کے زمانہ میں ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۱/