18 February 2017 - 12:24
News ID: 426381
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم :
حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے وضاحت کی ہے کہ اسلامی مزاحمت اس وقت خطے کی ایک طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے اپنی ایک گفت و گو میں شہید فرمانداروں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شہید فرمانداروں کے مسائل پر توجہ رکھنا ان سے ہماری کمترین وفاداری میں سے ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم لوگ ان کے راہ پر ھمیشہ قائم رہے نگے اور جہاد کا راستہ جس پر وہ شہید فرمانداروں نے جام شہادت نوش کی ہے اس کو جاری رکھے نگے ۔

لبنان کے بزرگ عالم دین نے بیان کیا : خدا کے راہ میں ہمارے جہاد کا مقصد ملک اور مقدس مقامات کو غاصبوں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے ۔ اسلامی مقاومت میدان میں موجود رہنے اور کامیابی اور جانفشانی کی وجہ سے خطے کی ایک طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دشمن ایک مرتبہ میں ناکامی و شکست کے تلخ مزہ کو نہیں چکھتا ہے بلکہ ہر بار اس مزہ کے کچھ حصہ کو چکھتا ہے اور یقینا یہ مسئلہ آئندہ دنوں میں بشدت پیش آنے والا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬