13 April 2017 - 16:30
News ID: 427473
فونت
مجلس وحدت مسلمین شہر قائد کے تمام ضلعی دفاتر میں چراغاں و محفل میلاد جشن ولادت علی علیہ السلام منقبت خوانی کے محافلوں کا انعقاد کیا گیا ۔
مولائے کائنات کا جشن ولادت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شہر قائد کے تمام ضلعی دفاتر میں چراغاں و محفل میلاد جشن ولادت علی علیہ السلام منقبت خوانی کے محافلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاؤس نمائش چورنگی سولجر بار میں جشن مولود کعبہ کے حوالے سے محفل منعقد کی گئی ۔

اس جشن سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نشان حیدر حیدری علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی تقی ظفر علامہ مرزا یووسف حسین، علامہ اظہر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تیرہ رجب المرجب کی مبارک تاریخ مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت سے منصوب ہے ۔

انہوں نے کہا : آپ نے آج ہی کے دن اللہ گھر یعنی خانہ کعبہ کے اندر دنیا کو نور امامت سے منور فرمایا اور آنکھ کھولی تو خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آغوش مبارک میں اور یوں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ختم رسالت اور آغاز امامت کی نوید دے کر کفر و شرک نفاق کے خلاف اس عظیم تحریک میں شامل ہونے کا گویا اعلان کردیا کہ جس کا آغاز حضرت اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سرزمین حجاز پر شروع کرچکے تھے ۔

انہوں نے بیان کیا : پھر دنیا نے دیکھ لیا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی آغوش مبارک میں پلنے والا بچہ ہی تھا کہ جس نے بھرے مجمع میں آپ کی رسالت کی تصدیق کی اور تبلیغ رسالت کے ہر مرحلے میں آپ کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا اور جواب میں آنحضرت (ص)نے بھی آپ کو اپنا وصی وزیر اور جانشین مقرر فرمایا چنانچہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنے عہد کو بخوبی نبھایا اور آپ کے بعد آپ کی اولاد نے کار رسالت کو آگے بڑھانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

اس کے برعکس ناصبی ٹولہ جو بغض علی علیہ سلام کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے اس کوشیش میں ہے کہ کسی طرح عام عوام کو امام علی علیہ سلام کے جائے ولادت جو خانہ کعبہ میں ہے کہ حوالے سے گمراہ کرسکے۔/۹۸۹ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬