13 April 2017 - 12:00
News ID: 427475
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : حکومت نے کل بھوشن کو سزائے موت دینے کے معاملہ پر سودے بازی کی تو اسے شدید عوامی ردّعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے دبئی سے لاہور پہنچنے پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کلبھوشن کی سزا اور بھارتی دھمکیوں پر کیوں چپ ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکومت کل بھوشن کی سزائے موت کے حقائق عالمی برادری کے سامنے پیش کرے، پاکستانی قوم بھارتی دھمکیوں کو جوتی کی نوک پر رکھتی ہے، پوری قوم بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہے، فوجی عدالت نے بھارتی ایجنٹ کو سزائے موت سناکر دلیرانہ اقدام کیا ہے، بے گناہ اور معصوم شہریوں کے قاتل کی یہی سزا ہونی چاہیئے تھی۔

انہوں نے کہاکہ نئے سیاسی اتحاد کیلئے رابطوں کا آغار کر دیا ہے۔ قوم جلد گرینڈ الائنس کے قیام کی خوشخبری سنے گی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہم تیسری سیاسی قوت کو سامنے لائیں گے، بار بار اقتدار میں آنیوالی جماعتوں کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے الیکشن ملتوی کروا کر مودی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، پاناما کیس کا فیصلہ میرٹ پر نہ کیا گیا تو قوم کا عدالتوں سے اعتماد ختم ہو جائے گا، سیاسی گدھ ملک کو نوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے دیمک نے ملک کا ہر محکمہ مفلوج کر دیا ہے، آئندہ الیکشن میں کرپشن کے بت پاش پاش ہو جائیں گے، وزیراعظم بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے سامنے آئیں، پاکستانی قوم ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت شوق شہادت رکھنے والی پاکستانی قوم اور فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کل بھوشن کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے، حکومت کو اس معاملے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیئے، حکومت نے کل بھوشن کو سزائے موت دینے کے معاملہ پر سودے بازی کی تو اسے شدید عوامی ردّعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬