13 April 2017 - 15:35
News ID: 427481
فونت
ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ۳ وہابی دہشت گرد مارے گئے۔
ڈیرہ غازیخان میں۳ وہابی دہشت گرد رینجرز کے ہاتھوں ہلاک

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  ڈیرہ غازی خان پولیس ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان سے ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، وائرلیس سیٹس، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬