14 April 2017 - 15:32
News ID: 427489
فونت
افغانستان کے سابق صدرنے امریکی کارروائی کو غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے ۔
امریکی میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے  اپنے ٹویٹ میں امریکی فوج کی جانب سے افغانستان میں سب سے بڑے غیر ایٹمی بم گرائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جو کیا ہے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ غیر انسانی اور عجیب کارروائی ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی  نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو نئے اور خطرناک ہتھیاروں کے ٹیسٹنگ گراؤنڈ کے طور پراستعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اس قسم کی کارروائیوں کے خلاف افغانستان کو کھڑا ہونا ہوگا اور اسے روکنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے داعش پر حملے کا بہانہ بناتے ہوئے جمعرات کی شام تقریبا 7 بجے افغانستان میں ننگرهار کے اچن ضلع میں16 سالہ جنگ کے دوران پہلی مرتبہ سب سے بڑا غیر ایٹمی خطرناک بم کا استعمال کیا ۔

پینٹاگون کے مطابق نان نیوکلئیر بم کا مختصر نام ’’مدر آف آل بمز‘‘ ہے جب کہ فضائیہ میں اسے میسو آرڈیننس ایئر بلاسٹ بم کہا جاتا ہے۔

امریکا نے جی بی یو 43 بم کا عراق جنگ سے قبل 2003 میں پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ تجربے کے دوران 32 کلومیٹر دور تک آسمان پر گہرے بادل چھا گئے تھے تاہم افغانستان میں بم کے گرائے جانے کے بعد ابتدائی طور پر کسی بھی نقصان کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

جی بی یو 43 بم 9 ہزار 797 کلو گرام وزنی ہے جسے کار گو طیارے سی 130 کے ذریعے ضلع ایچن کی پہاڑیوں پر گرایا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬