14 April 2017 - 18:49
News ID: 427498
فونت
عراق کے مقدس روضوں کا وفد کلکتہ میں موجود خواتین کی دینی درسگاہ مدرسۃ الرضا(ع) کا دورہ کیا ۔
مدرسۃ الرضا (ع)

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) میں شرکت کے لئے بھیجے گئے وفد نے آج کلکتہ میں موجود خواتین کی دینی درسگاہ مدرسۃ الرضا(ع) کا دورہ کیا اور وہاں کے منتظمین اور طالبات سے ملاقات کی۔

مدرسہ کی پرنسپل جناب ممتاز مرچنٹ صاحبہ نے مقدس روضوں کی درسگاہ میں آمد کے حوالے سے کہا کہ عراق کے مقدس روضوں کے نمائندوں کی آمد اور ہمارے مدرسہ کے دورہ سے ہمیں مقدس مقامات کی زیارت سے محرومی کا کافی حد تک مداوا ہو گیا ہے۔

مدرسہ میں انتظامیہ اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئےروضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے امام جماعت سید کاظم موسوی نے خواتین کو جناب سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت پر عمل کرنے کی تاکید کی اور تمام حاضرین کو جشن میلاد امام علی علیہ السلام کی مبارک باد پیش کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬