رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے متولی اور حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام سید احمد صافی نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے صحن میں منعقدہ اس ہفتہ کے نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق کی قومی شناخت کی حفاظت کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور کہا : اس ملک کی عوام شجاع ہیں کہ جو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے اپنے اور اپنی سر زمین کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے شہدا کو فخر کا باعث جانا ہے اور وضاحت کی : وہ قوم جن کے پاس شہید ہیں وہ کبھی بھی تباہ و مٹ نہیں سکتے اور اگر داعش کے مقابلہ میں لوگ شجاعت و قوت کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے تو یہ ملک مشکلات و تباہی سے محفوظ نہیں رہتا ۔
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائدے نے وضاحت کی کہ عراقی حکومت پر اصلی حکومت کے معنی و مفہوم کے ساتھ ہر طرح کی جارحیت سے عوام کی حفاظت کی ذمہ داری ہے ۔
حجت الاسلام صافی نے بیان کیا کہ معاشرے میں پائی جانی والی سیاسی و اقتصادی و سماجی بعض چھوٹے مشکلات اپنے ملک کے سلسلہ میں لوگوں کے نظریہ کی تبدیلی کا سبب ہوتا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۵/