15 April 2017 - 12:00
News ID: 427512
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہےکہ شرپسند عناصر کا ایرانی اداروں سے تعلق جوڑنے کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 ایران و پاکستان کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے ايک وضاحتی بيان ميں كہا ہے كہ حاليہ دنوں ميں بعض ميڈيا كی جانب غيرمصدقہ خبريں شائع كی جارہی ہيں جو کسی بھی حوالے سے درست نہیں ہیں اس لئےكہ ايران كا كسی بھی شرپسند عناصرسے كوئی تعلق نہيں ہے اور اس طرح كی بے بنياد خبروں سے پاكستان اور ايران كے برادرانہ تعلقات كو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس بيان كے مطابق، ايسی من گھڑت رپورٹوں كی اشاعت كا مقصد رائے عامہ كوگمراہ کرنا اوردونوں ملكوں كے درميان موجود دوستی اور بھائی چارے كی فضا كو متاثر كرنا ہے.

واضح رہے کہ لیاری کے گینگسٹرعزیربلوچ کے حوالے سے ان دنوں پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ میں من گھڑت خبریں نشر اور شائع ہو رہی ہیں جس کی ایران نے سختی سے تردید کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬