16 April 2017 - 12:00
News ID: 427544
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی عرفان ولایت کنونشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل۔
عرفان ولایت کنونشن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی عرفان ولایت کنونشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل۔

تیسرے اور آخری دن نشست بعنوان امام خمینی رح میں مرکزی شعبہ امور سیاسیات کے سیکریٹری سید اسد عباس نقوی نے ایم ڈبلیوایم کے پولیٹیکل ونگ کی گذشہ سال کی کارکردگی رپورٹ سمیت آئندہ قومی انتخابات میں پارٹی کی ترجیحات ، اہدافات  اور حکمت عملی پر شرکائے کنونشن کو بذریعہ ملٹی میڈیا بریفنگ دی اور شعبہ سیاسیات کے حوالےسے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔

اس سیشن میں مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ۔

انہوں نے گذشتہ برسوں میں مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی  میدان میں فعالیت اور ملت جعفریہ کو سیاسی اجتماعی میدان میں تنہائی سے نکالنے میں پارٹی کےاہم کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مرکزی عرفان ولایت کنونشن کے آخری روز کے اختتامی سیشن میں ملک گیر علمائے شیعہ کانفرنس کا آغاز نماز ظہرین کے وقفے کے بعد کیا جائے گا جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں جبکہ علمائے شیعہ کانفرنس سے خصوصی پالیسی ساز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬