16 April 2017 - 20:10
News ID: 427547
فونت
حسین امیر عبداللہیان :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور نے کہا : امریکہ خطے میں وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی اور انھیں سعودی عرب کے ذریعہ آشکارا امداد فراہم کررہا ہے۔
حسین امیر عبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے فوعہ اور کفریا کے عوام کے صبر و تحمل اور استقامت کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کی خونخوار اور سفاک وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف استقامت قابل فخر اور قابل تعریف ہے۔

امیر عبداللہیان نے شامی عوام پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اور وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خونخوار وہابی دہشت گردوں کے سفاکانہ اقدامات کے مقابلے میں شامی عوام کا صبر لائق تحسین اور قابل تعریف ہے۔

انھوں نے شام اور افغانستان پر امریکی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی اور انھیں سعودی عرب کے ذریعہ آشکارا امداد فراہم کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬