17 April 2017 - 11:48
News ID: 427556
فونت
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ علاقے میں بدامنی کی بنیاد عالمی سامراج کی ناجائز موجودگی ہے-
 حبیب اللہ سیاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اتوار کو جنوبی ایران کے شہر جاسک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقے میں بدامنی کے باوجود ایران میں پائدار امن قائم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران کی مسلح افواج مضبوط اور پرعزم ہیں-

ایڈمیرل سیاری نے مزید کہا کہ جلد ہی سپر میزائل لانچر کی بھی رونمائی کی جائے گی اور اسے بحریہ کے شمالی بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا-

اسی تناظر میں سنیچر کو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں ایران کی وزارت دفاع کی جدید مصنوعات کی بھی نمائش کی گئی-

اس نمائش میں  قاہر تین سو تیرہ تربیتی جٹ طیارے سمیت نصیر اور فکور میزائلوں اور صبا دوسو اڑتالیس ہیلی کاپٹر  نیز کرار نامی ٹینک کی بھی رونمائی کی گئی-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬