شمالی شام کے شہر حلب کے شہریوں نے شہر کے بعض علاقوں میں مظاہرے کر کے الراشدین میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان مظاہروں کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آزادی کے دعویداروں نیز انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی-
حلب کے ایک شہری نے کہا کہ شام کے عوام باہمی اتحاد و یکجہتی سے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انھیں فوج پر پورا بھروسہ ہے تاہم دہشت گردوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ چاہے جتنی بھی سازش کرلیں، کامیابی بہرحال ملت شام کی ہو گی-
سنیچر کی شام حلب کے الراشدین علاقے میں الفوعہ اور کفریا کے عوام کی بسوں کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم ایک سو چھبّیس افراد ہلاک اور دو سو چوبیس زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں تھیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے