18 April 2017 - 15:18
News ID: 427576
فونت
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کی توسیع سے اقتصادی تعلقات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

 ایران و پاکستان کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سرحدی امورعبدالقادر بلوچ نے کل پیر کے روز تہران میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 20 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سرحدی امور نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی حوالے سے گہرے تعلقات ہیں اور ایران، پاکستان کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان توانائی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں کثیرالجہتی تعلقات قائم ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ غیرقانونی تجارت(اسمگلنگ) دونوں ممالک کے لئے ایک بڑا چیلنج اورخطرہ ہے اور اس سے مقابلہ کرنا ناگزیر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬