
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے سیکورٹی کونسل اور یورپ تعاون کونسل سے یورپ میں اسلام فوبیا اور عیسائی فوبیا کو لگام دیئے جانے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنے کی درخواست کی ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: مشرق وسطی هرج و مرج جیسے خطرات سے روبرو ہے اور دھشت گردی کا منبع نیز غیر قانونی مھاجرین کی سکونت کا مرکز بن چکا ہے کہ جو علاقے کے عیسائی شھریوں کے لئے سنگین خطرہ شمار کیا جاتا ہے ۔ دوسری جانب دھشت گردی کے خوف سے یورپ کا سفر کرنے والے مسلمان ، شدت پسند گروہوں کے حملات سے روبرو ہیں ۔
لاوروف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تمام ادیان کے ماننے والے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں کہا: ہم سیکورٹی کونسل اور یورپ تعاون کونسل سے یورپ میں اسلام فوبیا اور عیسائی فوبیا کو لگام دینے کی درخواست کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: سیکورٹی کونسل اور یورپ تعاون کونسل نے سن 2014 عیسوی میں میں اسلام فوبیا اور عیسائی فوبیا کو کنٹرول کرنے کے لئے بیانیہ دینے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک وہ بیانیہ سامنے نہیں آیا ، جبکہ ادیان کے احترام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی اس کونسل کے وظائف میں سے ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۹