فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی لائٹ پانی کی کمی سے روبرو ہے ، اور اسی سبب ہاسپیٹل مریضوں کا علاج کرنے سے ناتواں ہو رہے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرة نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ پٹی لائٹ پانی کی کمی سے روبرو ہے جو عنقریب بحرینی صورت اختیار کر لے گی ۔
اشرف قدرة نے مزید کہا: بحران کے سبب فلسطینی حکمراں اور ذمہ داران ، اسپتالوں میں جنریٹرز چلانے پر مجبور ہیں تاکہ کچھ مریضوں کا علاج کر سکیں ۔
اس رپورٹ کے تحت ، اسپتال لائٹ کی کمی کے سبب مریضوں کے علاج میں کمی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
غزہ پٹی کے پاور ہاوس غاصب صھیونیت کی جانب سے تیل لانے پر پابندیوں کی وجہ سے لائٹ پیدا کرنے سے عاجز ہیں ۔
موجودہ حالات میں غزہ میں لائٹ کی کمی کی شرح گذشتہ ۱۰ سالوں میں سب سے کم ہے اور آئندہ مہینوں میں غزہ پٹی کے رہنے والے طولانی مدت لائٹ کٹنے کے شاھد ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۲
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے