رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس عوامی پارٹی یمن کے لیڈر محمد انعم نے روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کو اںٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، عربی اتحاد اور دھشت گرد تنظمیوں کی مدد سے یمن کی جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا: امریکا نے سن 2015 عیسوی میں سعودیہ کی ھمراہی میں یمن کے بعض علاقے پر القاعده و داعش کی نابودی کے بہانے حملہ تھا کہ جس میں سیکڑوں بے گناہ زن و مرد بچے اور بوڑھے مارے گئے تھے ، جبکہ امریکا عراق اور شام کی طرح یمن میں بھی القاعده و داعش کا ساتھ ہے اور جہاں بھی انہیں نجات دینا مقصود ہوتا ہے بے گناہ عوام پر حملہ ور ہوتا ہے ۔
انعم نے تاکید کی : سعودیہ ، واشنگٹن کے ہاتھوں کا کھلونا ہے اور فقط یمنی القاعده و داعش سے بر سر پیکار ہیں، سعودیہ کہ جو القاعده و داعش کا متولی اور قیم ہے در حال حاضر انہیں یمن منتقل کرنے میں مصروف ہے ، گذشتہ ھفتے ۴۰۰ سو داعشی کشتی پر سوار شام کے راستے سے یمن منتقل کئے گئے ہیں ، اور اس کا کھلا مقصد یہ کہ سعودیہ اور امریکا «باب المندب» پر دھشت گردوں کا قبضہ چاہتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۰