‫‫کیٹیگری‬ :
19 April 2017 - 19:23
News ID: 427607
فونت
آیت الله حسین مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: دنیا کی دولت پر شیطان کا قبضہ ہے ، وہ دنیا پرستوں کو اپنی سمت کھینچ کر ان کا دین ذبح کردیتا ہے ۔
حضرت آیت الله حسین مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے آج صبح قران کریم کی تفسیر میں جو مسجد امیرالمؤمنین(ع) جی روڈ پر سیکڑوں افراد کی شرکت میں منعقد ہوئی کہا: خداوند متعال نے انسانوں کی ہدایت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی ہے ۔

انہوں نے سوره بقره کی آیات کی تفسیر کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا: ہم نے کل یہ بیان کیا تھا کہ خداوند متعال نے ہر انسان کی ہدایت کے اسباب فراہم کئے ہیں ، اس نے ظاھری اور باطنی طور سے ان کی ہدایت کے وسائل مھیا کئے ہیں ، ظاھری ہادی ، انبیاء اور حجت الھی ہیں اور باطنی ہدایتگر انسان کی عقل ، فطرت اور اس کا نفس ہے جو اس کی اندر سے ہدایت کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے انسانوں کی ہدایت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی ہے کہا:  قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ حجت الھی اور باطنی رھبروں کی موجودگی کے باوجود بیشتر انسان اپنے نفس اور شیطانی کی جال میں پھنس کر گمراہی کا شکار ہوتے ہیں ، شیطان قیامت کے دن اہل جہنم سے قابل توجہ گفتگو کرے گا کہ جب اہل جہنم کی نگاہ شیطان پر پڑے گی تو اس سے کہیں گے کہ تو ہمارے جہنم میں آنے کا سبب ہے ، اور شیطان بھی ان کے جواب میں یوں کہے گا کہ ہم نے فقط تمہیں رغبت دلائی تھی ، تمہارے نفس کو بھڑکایا تھا اور تمہیں وسوسہ کیا تھا لہذا تم ہماری سرزنش نہ کرو بلکہ خود اپنی سرزنش کرو ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: شیطان روز قیامت اہل جہنم سے کہے گا کہ خدا نے تمہیں ظاھری اور باطنی حجت عطا کی تھی ، اور اس نے مختلف طریقہ سے ہماری کھلم کھلا دشمنی سے تمہیں آگاہ بھی کیا تھا مگر پھر بھی تم نے ہماری ہی پیروی کی لہذا خطا کار ہم نہیں ، خود تم ہو ۔

انہوں نے ایات قران کریم کے آئینے میں خداوند متعال اور شیطان کے درمیان ہونے والے گفتگو کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جب شیطان نے خداوند متعال کی نافرمانی کی اور اسی بنا پر اس کی بارگاہ سے نکال دیا گیا تو اس نے پروردگار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تیری عزت و جلالت کی قسم کھتا ہوں کہ قیامت تک تمام انسانوں کو بہکاوں گا اور انہیں جہنمی بنا دوں گا مگر وہ جو تیرے مخلصین میں سے ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۶۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬