رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیری عوام نے کشمیر میں فوج کی مخالفت کرتے ہوئے منگل کو احتجاجی مظاہرے کئے - مظاہرین ہندوستانی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے - رپورٹ کے مطابق منگل کو کشمیر میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں - منگل کو جنوبی کشمیر کے پلواما میں واقع ایک کالج میں سیکورٹی اہلکاروں اور طلبہ کے بیچ جھڑپیں ہوئیں - پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے ایک ریلی بھی نکالنے کی کوشش کی جسے روک دیاگیا - ا
س کے بعد طلبہ سے جھڑپ شروع ہوگئی اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے- اس احتجاجی مظاہرے میں طالبات بھی موجود تھیں - مظاہرین میں اکثر ڈگری کالجوں کے طلبہ تھے - جھڑپوں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے- دوسری جانب اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے ریاست کی وزیراعلی محبوبہ مفتی کی زیرقیادت جمو و کشمیر حکومت کے ذریعے طلبہ کے مظاہروں سے نمٹنے کے طریقے پر سوال کھڑے کئے ہیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰