رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے اہل سنت اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں شامی علاقے فوعہ اور الکفریا کے نہتے شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں پر گزشتہ دنوں ہونے والے ہولناک دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
اس بيان ميں اہلسنت اراكين نے شام کی مظلوم خواتين اور بچوں پر سفاكانہ حملوں اور ان معصوم شہريوں كو بے دردی سے قتل كرنے كی كارروائی كی شديد الفاظ ميں مذمت كی.
اہلسنت اراکین پارلیمنٹ نے دنيا كے امن دوست اور آزاد خيال انسانوں بالخصوص عالمی برادری سے شام ميں تكفيری دہشتگردوں كی بڑھتی ہوئی غيرانسانی كارروائيوں كو فوری روكنے کا مطالبہ کیا.
انہوں نے اپنے بيان ميں مزيد كہا كہ يہ افسوس ناک واقعہ ايسے وقت ميں رونما ہوا كہ جب شام کے علاقے فوعہ اور كفريا كے محصور شہريوں كو امن مقامات پر منتقل كرنے كے لئے معاہدہ طے پاگيا تھا مگر سفاک دہشتگردوں نے ان معصوم افراد پر بے دردی سے وار كيا.
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فوعہ اور کفریا علاقہ سے حلب جانے والے قافلے کی بسوں کو تکفیری دہشت گردوں نے الراشدین علاقے میں مجرمانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد شہید اور 500 زخمی ہوگئے۔/۹۸۸/ن۹۴۰