اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے علاقہ الراشدین میں بسوں کے قافلے پر تکفیری دہشت گردوں کے بہیمانہ، مجرمانہ اوردہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی النشرہ سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کےعلاقےالراشدین میں بسوں پر تکفیری دہشت گردوں کے بہیمانہ ،مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا۔
سلامتی کونسل نے تکفیری دہشت گردوں کو عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے بھی الراشدین میں معصوم بچوں کے قتل عام کی مذمت کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فوعہ اور کفریا علاقے سے حلب جانے والے قافلے کی بسوں کو تکفیری دہشت گردوں نے الراشدین علاقہ میں مجرمانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد شہید اور 500 زخمی ہوگئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے