19 April 2017 - 14:44
News ID: 427598
فونت
عراق کے صوبہ نینوا میں تکفیریوں کی دہشتگردانہ کارروائی میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
بم دھماکہ

رسا ںیوز ایجنسی کی العالم  سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ نینوا کے مغرب میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ نینوا کے مغرب میں واقع الثورہ میں  ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اورعورتیں شامل ہیں۔

دوسری جانب موصل کی آزادی کے لئے عراقی فورسز کا تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جس میں عراقی فوج اوررضاکارفورس کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہ بدستور پیشقدمی کر رہی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬