رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مسلم لیگ ق کے تحت 4 جماعتی اتحاد نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔
چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ ق، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس تشکیل پایا۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو دی جانے والی جے آئی ٹی کی 15 روزہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے، اجلاس میں پانامہ ایشو پرگرینڈ الائنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے عدالت کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم مجرم اور ملزم ہیں انھیں اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفی دےدینا چاہیے تاکہ ان کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کرائی جاسکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/