23 April 2017 - 21:36
News ID: 427684
فونت
پاکستان میں چار جماعتوں کے اتحاد نے اس ملک کے وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
نواز شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مسلم لیگ ق کے تحت 4 جماعتی اتحاد نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم نواز شریف  ایک ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ ق، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس تشکیل پایا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو دی جانے والی جے آئی ٹی کی 15 روزہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے، اجلاس میں پانامہ ایشو پرگرینڈ الائنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے عدالت کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم مجرم اور ملزم ہیں انھیں اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفی دےدینا چاہیے تاکہ ان کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کرائی جاسکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬