فلسطینی عالم دین :
لبنان میں فلسطین علماء کونسل کے ترجمان نے فلسطینی قوم پر ہو رہے ظلم و ستم پر خاموشی مسلمانوں کے پیشانی پر ایک بدنما داغ جانا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں فلسطین علماء کونسل کے ترجمان شیخ محمد صالح الموعد نے صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال کو قابل تعریف جانا ہے اور کہا : یہ بھوک ہڑتال قیدیوں کے مطالبات کے حصول کے لئے اور ان پر ہو رہے ظلم و ستم کو ختم کرنے کے لئے انجام پا رہے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : اسلامی قوم کو چاہیئے کہ قیدیوں کا ساتھ دیں تاکہ ان کی رہائی کے لئے فوری اقدام ہو سکے ۔ صیہونی دشمن بھی بے کار نہیں بیٹھی ہے اور چاہتی ہے کہ مزاحمت کے شجاع محاہدین کو تہائی قید کے ذریعہ دوسرے قیدی سے جدا رکھیں ۔
فلسطین کے عالم دین نے وضاحت کی : صیہونی دشمن کی طرف سے فلسطینی قوم پر ہو رہے ظلم اور ہزاروں لوگوں کی ظالمانہ قیدی پر خاموشی اسلامی قوم کے لئے ایک داغ ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۱۹۶/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے