25 April 2017 - 10:29
News ID: 427713
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : حکمران، عدلیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کو فوری انصاف فراہم اور توہین ناموس رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں، مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور انصاف کی عدم فراہمی کے باعث انتہاپسندی کو تقویت مل رہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : حکمران، عدلیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کو فوری انصاف فراہم اور توہین ناموس رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں سوشل میڈیا اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اسلام مخالف گستاخیاں کر رہی ہیں اور کہیں جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرکے اسلام کی اساس کو نقصان پہنچا رہی ہیں، جب قانون نافذ کرنیوالے اور حکمران انہیں لگام نہیں دینگے، حقائق کی روشنی میں انہیں منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جائیگا، تو پھر ہر عاشق رسول ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا ایمانی فریضہ ادا کرنے پر مجبور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں، نماز جمعہ کے خطابات میں امن و سلامتی و بھائی چارے اور احترام انسانیت کے فلسفے کو اجاگر کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬