25 April 2017 - 12:55
News ID: 427715
فونت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو قاہر دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

عوامی تحریک انصار اللہ کی نیوز سائٹ کے مطابق، اس حملے میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر بدر الجیشی ہلاک جبکہ ابراہیم الوائیلی نامی کمانڈر شدید زخمی ہوگیا۔

یمنی فوج نے اتوار کے روز بھی جنوب مغربی تعز کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے سعودی اتحاد کے تین فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں کے باعث، شمالی المخا میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی ناکام ہوگئی ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد صعنا میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬