‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2017 - 23:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427750
فونت
قرآن کریم کے چـونتیسویں بین الاقوامی مقابلے بدھ کی شام تہران میں ختم ہوگئے اور قرائت و حفظ کے میدان میں ایرانی قاری اور حافظ نے پہلا مقام حاصل کیا -
قران کریم کا عالمی مقابلہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں سعید پرویزی نے قرائت اور موسی معتمدی نے حفظ قرآن کریم کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی - قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلے کی اختتامی تقریب بدھ کو تہران میں مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں ایران کی اہم سیاسی اور ثقافتی شخصیتوں کے علاوہ پارلیمنٹ کے ممبران اور متعدد اسلامی ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی - جبکہ اس پروگرام میں قرآنی علوم سے لگاؤ رکھنے والوں کی  بہت بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا -

قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلے انیس اپریل کو تہران میں شروع ہوئے تھے جو چھبیس اپریل تک جاری رہے ان مقابلوں میں دنیا کے تراسی ملکوں کے دوسو چھہتر قاری اور حافظ قرآن نے حصہ لیا -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬