27 April 2017 - 08:51
News ID: 427752
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج صبح فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میں  فوجی کیمپ پر حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پنجگام علاقے میں فوج کے کیمپ پر آج صبح خود کار ہتھیاروں اور گرینیڈ سے حملہ ہوا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حملے اور فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں فوج کے میجر سمیت 3 فوجی اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں ۔

جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہندوستان کے ۵ فوجی ہلاک ہوئے جس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے کی تفصیلی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬