پاک، ایران سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں شہید ہونے والے ایرانی اہلکاروں پر اپنی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جمعرات کے روز پاک، ایران سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں شہید ہونے والے ایرانی اہلکاروں پر اپنی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بات پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ کے دوران ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت بالخصوص لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایرانی پولیس کے بیان پر کہ دہشتگرد ایرانی اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پاکستانی حدود میں فرار ہوگئے، کہا کہ میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایران کے اندر ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے