27 April 2017 - 09:25
News ID: 427764
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : پوری سرکاری مشینری اور وزراء کی فوج عوام کی خدمت کی بجائے حکمران خاندان کی کرپشن کے دفاع میں مصروف ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ الائنس کیلئے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطو ں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ’’ گو نواز گو ‘‘ کے نکتے پر اپوزیشن متحد ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : نواز شریف پر استعفیٰ کیلئے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی تیار کر لی، حکمران خاندان اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے، کرم ایجنسی میں دھماکہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا :  پاناما کا آخری فیصلہ حکمران خاندان کیخلاف آئے گا 2 ماہ کے بعد نواز شریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے فارغ ہو جائے گا، گو نواز گو کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہے لیکن ایک جھوٹا اور بد دیانت قومی مجرم وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر قوم کا مذاق اڑا رہا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف سچے ہیں تو مستعفی ہو کر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں، حکمران خاندان کو قومی خزانے سے 33 کروڑ کی ادائیگی کے معاملے کی انکوائری کی جائے، پاناما نے (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، گو نواز گو کا نعرہ مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر موسٹ ججوں نے بالواسطہ طور پر نواز شریف کو کرپٹ مافیا کا گارڈ فادر قرار دیا ہے۔ نواز شریف جے آئی ٹی میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے گا۔ پوری سرکاری مشینری اور وزراء کی فوج عوام کی خدمت کی بجائے حکمران خاندان کی کرپشن کے دفاع میں مصروف ہے۔ نواز شریف کی کرسی سے چمٹے رہنے کی ضد سے کوئی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬