28 April 2017 - 20:08
News ID: 427787
فونت
جرمنی کے ایوان زیریں نے اس بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت چہرے کے مکمل پردے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پردہ

رسا نیوز ایجنسی کی فرانس کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے ایوان زیریں نے اس بل کی منظوری دے  دی ہے جس کے تحت چہرے کے مکمل پردے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ پابندی فی الحال سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین پر عائد کی گئی ہے، ان اداروں میں الیکشن آفس، فوج اور عدلیہ شامل ہیں ۔جرمنی میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازم خواتین کو اوقاتِ ملازمت کے دوران اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جرمنی کے ایوانِ زیریں سے منظوری کے بعد اب یہ قانون حتمی منظوری کےلیے ایوانِ بالا میں پیش کیا جائے گا اور اگر اسے یہاں سے بھی منظوری مل گئی تو پھر یہ پورے جرمنی میں نافذ العمل ہوجائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬